عالمی خبریں

جرمنی کے تاریخی شہر ڈریسڈن کا کیرولا پل منہدم ہو گیا

ستمبر 12, 2024 < 1 min

جرمنی کے تاریخی شہر ڈریسڈن کا کیرولا پل منہدم ہو گیا

Reading Time: < 1 minute

شہزاد حسین، جرمنی
جرمنی کے ڈریسڈن شہر میں نہر کے اُوپر سے گزرنے کے لیے بنایا گیا پل جو کیرولا کے نام سے مشہور ہے اس کا ایک اہم حصہ منہدم ہو گیا۔

کیرولا پل کا بڑا حصہ بدھ کی صبح پل کے نیچے گزرنے والی نہر میں گر گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ گرنے سے صرف اٹھارہ منٹ پہلے رات کے وقت ایک ٹرام اس پل سے گزری تھی۔

تین بجے کے کچھ ہی دیر بعد پل ٹوٹ کر نہر میں گر گیا۔

فائر ڈپارٹمنٹ فی الحال صورتحال کے مطابق ٹریفک کو محفوظ کرنے میں مصروف ہے۔

پل کے ساتھ لگے پائپ خراب ہونے کی وجہ سے شہر کی ڈسٹرکٹ ہیٹنگ سپلائی میں بھی خلل پڑا ہے۔

سو میٹر لمبا حصہ نہر کے اُوپر واقع تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس پل کے دیگر حصے بھی گر سکتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے