پولیس اور فوج میں مذاکرات کامیاب، لکی مروت میں دھرنا ختم
Reading Time: < 1 minuteپولیس اہلکاروں کے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے ریجنل پولیس افسر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فوجی اہلکار چھ دن میں لکی مروت کے شہری علاقوں سے نکل جائیں گے۔
پولیس اور فوج میں مذاکرات کامیاب
لکی مروت میں پولیس کے دھرنا دیے اہلکاروں اور فوج میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد انڈس ہائی وے کو چار دن بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
مروت قومی جرگہ کے مشران کی کوششوں سے لکی مروت پولیس اور آرمی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے۔
معاہدے کے نکات:
آرمی کو ضلع لکی مروت کے شہری علاقے سے نکلنے کے لیے چھ دن کی مہلت دی گئی۔
پولیس کو بکتر بند گاڑیاں دی جائیں گی۔
دھرنے میں شامل پولیس اہلکاروں اور عوام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
اور آرمی اہلکار، پولیس کے اختیارات میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔
Array