اہم خبریں

ضلع کُرم میں قبائل کے درمیان جھڑپیں، 15 ہلاک

ستمبر 24, 2024 < 1 min

ضلع کُرم میں قبائل کے درمیان جھڑپیں، 15 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کئی دن سے قبائل کے درمیان جاری جھڑپوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ان جھڑپوں کے دوران فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مارٹر گولوں سمیت بھاری اسلحے کا استعمال کیا۔

ضلع کرم میں تعینات ایک سینیئر انتظامی افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’یہ جھگڑا دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازع سے شروع ہوا۔ ان میں سے ایک قبیلہ سنی جبکہ دوسرا شیعہ مسلک سے تعلق رکھتا ہے۔ بعد میں یہ فرقہ وارانہ لڑائی کی شکل اختیار کر گیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ سنیچر کے بعد سے اب تک کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق اس جھڑپوں میں لگ بھگ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ضلع کرم میں رواں برس جولائی میں ان دو قبائل کے درمیان ہونے والی خونی جھڑپوں میں 35 افراد ہلاک جبکہ ہوئے تھے اور اس کے بعد ایک جرگے کے فیصلے کے نتیجے میں فریقین کے درمیان جنگ بندی ہو گئی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے