اہم خبریں

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

ستمبر 30, 2024 < 1 min

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

Reading Time: < 1 minute

وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں قیمتوں کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیر کی رات جاری کیے نوٹیفیکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

یکم جون 2024ءسے لے کر یکم اکتوبر 2024ءتک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر کمی دیکھی گئی۔

پٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر ہو گئی

مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے