وزیرستان میں تین قتل، ضلع کرم میں دو اہلکار مارے گئے
Reading Time: < 1 minuteجنوبی وزیرستان کی سرویکی تحصیل کے علاقے شکئی کے قریب تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ ضلع کُرم میں فوج کے اہلکاروں پر حملے میں دو مارے گئے۔
جنوبی وزیرستان میں قتل کیے افراد کی شناحت حافظ الرحمن،
فیصیان اللہ ساکن سانگاہ شکی اور انعام اللہ اپر سانگاہ کے طور پر کی گئی۔
پولیس نے تینوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد قتل کی وجوہات کا علم ہو سکے گا جبکہ مقدمہ درج ورثا کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقے چار خیل کے قریب ایف سی بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر دونوں زخمی اہلکار دم توڑ گئے۔
Array