پاکستان

وفاقی حکومت نے ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیاں ختم کر دیں، وزیر خزانہ

جنوری 7, 2025

وفاقی حکومت نے ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیاں ختم کر دیں، وزیر خزانہ

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے رائٹ سائزنگ کر رہے ہیں۔ اور ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیاں ختم کر دی ہیں.

وزیر خزانہ نے منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’وزیراعظم نے جون 2024 میں وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کے لیے کمیٹی بنائی تھی۔ جن اداروں کی افادیت نہیں رہی، انہیں برقرار رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق کام کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس کمیٹی کے ٹی او آرز کا مقصد وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔ اصل مسئلہ وزارتوں کے ساتھے منسلک ڈیپارٹمنٹس ہیں۔ 43 وزارتوں اور ان کے 400 محکموں سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ ایک وقت میں پانچ سے چھ محکموں کو ختم کریں گے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ‘خدمات (سروسز) سے متعلق آسامیوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پانچ وزارتوں میں رائٹ سائزنگ کا تیسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے