اہم خبریں

ویسٹ انڈیز کو شکست، ملتان ٹیسٹ سپنرز نے پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا

جنوری 19, 2025 < 1 min

ویسٹ انڈیز کو شکست، ملتان ٹیسٹ سپنرز نے پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست ہو گئی ہے۔

اتوار کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی سپنرز نے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز 123 رنز پر ہی سمیٹ دی۔

پاکستان کو میچ کے تیسرے دن کے دوسرے سیشن میں ہی 127 رنز سے اُس وقت کامیابی حاصل ہو گئی جب ساجد خان نے پانچ اور ابرار احمد نے چار بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 230 اور دوسری اننگز میں 157 رنز سکور کیے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز بنا سکی تھی۔

پہلی اننگز میں بھی پاکستانی سپنرز کا جادو چلا تھا۔

ساجد خان نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے چھ اور ابرار احمد نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے