بنی گالہ اراضی خطرے میں
عمران خان کی بنی گالہ اراضی کو عدالت کے فیصلے سے خطرہ لاحق ہے مگر سپریم کورٹ کے فیصلے سے نہیں_
اسلام اباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس میں عمران خان اور طاہرالقادر کی جائیدار قرقی کی کاروائی شروع کر دی،عدالت نے دونوں ملزمان کے پیش نہ ہونے پر ان کی تمام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اسلام آباد دھرنے کے دوران پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کی۔ مقدمے میں اشتہاری قرارعمران ی خان اور طاہر القادری آج بھی پیش نہ ہوئے، ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جائیداد قرقی کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایس ایس پی عصمت اللہ کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نصیر اور ڈاکٹر تنویر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایس ایس پی صاحب کو زخمی حالت میں پمز ہسپتال لایا گیا، ان کے جسم پر اور ہاتھوں پر زخموں کے نشان تھے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

