پاکستان

چیف جسٹس سے عمران خان کے مقدمات پر بات کی: پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

فروری 21, 2025 < 1 min

چیف جسٹس سے عمران خان کے مقدمات پر بات کی: پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے سابق وزیراعظم عمران خان کے مقدمات پر کھُل کر بات کی ہے۔

جمعے کی دوپہر اپوزیشن کے سات رُکنی وفد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’چیف جسٹس سے ملاقات میں عمران خان کے کیسز پر بات ہوئی۔‘

تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ’چیف جسٹس کو بتایا کہ وکلا کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا جاتا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی تاریخ تبدیل ہو جاتی ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کا وقت تبدیل ہو جاتا ہے۔‘

عمر ایوب نے بتایا کہ ملاقات میں بابر اعوان نے کہا کہ ماضی میں جیل ٹرائل کے بجائے اوپن ٹرائل ہوئے۔ سلمان اکرم راجہ نے لاپتا افراد کا معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے جوڈیشل کمیشن سمیت قانونی نکات پر تجاویز مانگی گئیں۔
’ہم نے بتایا کہ آپ کی عدالت کے حکم کو کوئی سمجھتا ہی نہیں۔ ہم نے بتایا کہ ہمارے ممبران کو کیسے جبری طور پر گمشدہ کیا گیا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے