اہم

کوہلی کی ناقابل شکست سینچری، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر

فروری 23, 2025 2 min

کوہلی کی ناقابل شکست سینچری، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر

Reading Time: 2 minutes

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پانچویں اور گروپ اے کے تیسرے میچ میں انڈین ٹیم نے پاکستان کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کر دیا.

وراٹ کوہلی نے ناقابل شکست سینچری سکور کی.

اتوار کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور انڈیا کو جیت کے لیے 242 کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 76 گیندوں پر 62، کپتان محمد رضوان نے 77 گیندوں پر 46 رنز سکور کیے۔

خوشدل شاہ نے دو چھکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے 23 اور امام الحق نے دس رنز سکور کیے۔ دونوں اوپنرز نے سست روی سے بیٹنگ کی۔

سلمان آغا نے 19، نسیم شاہ نے 14، طیب طاہر 4 اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

حارث رؤف سات گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ انہوں فاسٹ بولر شامی کو فلک شگاف چھکا بھی لگایا۔

روایتی سست بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے ابتدائی 25 اوورز میں 100 رنز سکور کیے.

انڈین ٹیم نے مطلوبہ ہدف بآسانی 43 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا.

پاکستان کی جانب سے سپنر ابرار احمد نے بہترین بولنگ کی اور 10 اوورز میں صرف 28 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

انہوں نے ایک غیرمعمولی گھومتی گیند پھینک کر انڈین اوپنر شبھمن گِل کو کلین بولڈ کیا۔

ابرار احمد کی اس گیند کو کمنٹیٹرز اور مبصرین نے جادوئی قرار دیا۔

بلے باز شیریاس آئر کو خوشدل شاہ نے امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ انہوں نے 56 رنز سکور کیے۔

انڈیا کے آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹر کپتان روہت شرما تھے جن کو شاہین آفریدی نے کلین بولڈ کیا۔ وہ 20 رنز بنا سکے تھے۔

چوتھے بیٹر ہاردک پانڈیا آؤٹ ہیں جن کو 8 رنز بنانے کے بعد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ کیا۔

دبئی میں ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا تھا کہ پہلے بیٹنگ کریں گے پچ اچھی لگ رہی ہے۔ ہمارے کھلاڑی یہاں کی کنڈیشن سے آگاہ ہیں۔

ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی ہے اور فخر زمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے