اہم خبریں

انڈین اداکارہ رانیا راؤ 14 کلو گولڈ سمگل کرتے ہوئے گرفتار

مارچ 5, 2025 1 min

انڈین اداکارہ رانیا راؤ 14 کلو گولڈ سمگل کرتے ہوئے گرفتار

Reading Time: 1 minute

انڈین اداکارہ رانیا راؤ کو 14 کلو سونا لے کر فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔

اداکارہ سینیئر آئی پی ایس افسر کی بیٹی ہیں.

انڈین میڈیا کے مطابق رانیا راؤ بنگلور کے ایئرپورٹ سے 14 کلو سونا لے کر فرار ہونے سے ایک قدم دور تھیں کہ انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (ڈی آر آئی) کی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔

33 سالہ اداکارہ جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں کنڑ زبان کی فلم ’مانیکیا‘ سے کیا وہ پیر کو دبئی سے ایمیریٹس کی فلائٹ سے بنگلور پہنچی تھیں۔

اداکارہ کے ساتھ مبینہ طور پر دو افراد موجود تھے جو بریف کیسوں میں سمگل کیے جانے والا سونا اٹھائے ہوئے تھے۔

ایئرپورٹ پر اداکارہ اور اُن کے ساتھیوں نے سکیورٹی تقریباً کلیئر کر ہی لی تھی کہ اس دوران انہیں ڈی آر آئی کی ٹیم نے پکڑ لیا۔

ڈی آر آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’تلاشی لینے پر 14.2 کلو سونا برآمد ہوا ہے۔ کسٹمز ایکٹ 1962 کے مطابق 12.56 کروڑ روپے کا سونا پکڑا گیا ہے۔‘
صرف یہی نہیں، بنگلور کے لویل روڈ پر واقع اداکارہ کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی جہاں سے تفتیشی حکام کو مزید سونا بھی ملا۔

ڈی آر آئی کا مزید کہنا ہے کہ ’اس چھاپے کے بعد ڈی آر آئی آفیسرز نے لویل روڈ پر واقع اداکارہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جہاں وہ اپنی شوہر کے ساتھ رہتی ہیں۔ اُن کے گھر سے 2 کروڑ روپے مالیت کا سونا اور ڈھائی کروڑ روپے رقم برآمد ہوئی۔‘
رانیا راؤ کو کسٹمز ایکٹ 1962 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رانیا راؤ کم دورانیے کے لیے اکثر خلیجی ممالک آتی جاتی رہی ہیں۔

رانیا راؤ سے برآمد ہونے والے 14 کلو سونے کی قیمت 12 کروڑ انڈین روپے بنتی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے