پاکستان

غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف مہم، پنجاب سے 5 ہزار ڈی پورٹ

اپریل 8, 2025 < 1 min

غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف مہم، پنجاب سے 5 ہزار ڈی پورٹ

Reading Time: < 1 minute

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر سے 5020 غیرقانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروا دیے گئے ہیں۔

منگل کو ترجمان نے بتایا کہ مہم کے دوران 7672 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے۔ لاہور میں 05 جبکہ صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے بیان کے مطابق پاکستان دیگر ممالک کی طرح انٹرنیشنل لاز کے تحت ڈی پورٹیشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس کے مطابق 89 ہزار کے قریب غیر قانونی مقیم افراد کا تمام ڈیٹا موجود ہے۔

آئی جی پنجاب کے مطابق ‘غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو قبل از وقت ملک سے چلے جانے بارے آگاہ کیا گیا تھا۔ غیرقانونی مقیم باشندے کسی بھی قومیت سے ہیں، واپس اپنے ملک جانا ضروری ہے۔’

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے