متفرق خبریں

پاکستان کا 25 انڈین ڈرونز گرانے کا دعویٰ، چار فوجی زخمی

مئی 8, 2025

پاکستان کا 25 انڈین ڈرونز گرانے کا دعویٰ، چار فوجی زخمی

لاہور میں انڈین ڈرون کے حملے میں چار پاکستانی فوجی زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 25 ڈرون مار گرائے ہیں۔

جمعرات کو فوجی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے اب تک بھیجے گئے 25 میں سے زیادہ تر ڈرونز کو بروقت مار گرایا گیا تاہم، ایک انڈین ڈرون نے لاہور میں ایک فوجی مقام کو جزوی نقصان پہنچایا ہے۔

‎ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ سات اور آٹھ مئی کی رات کو انڈیا نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے