نئے قانون میں ختم نبوت پر ایمان
Reading Time: 2 minutesپاکستان کی پارلیمنٹ سے الیکشن بل دو ہزار سترہ منظور ہو کر قانون بن چکا ہے، اس قانون نے انتخابات کے طریقہ کار، سیاسی جماعتوں کے اندر الیکشن سمیت بہت کچھ بدل دیا ہے _ مگر سب سے زیادہ موضوع بحث ترمیم عدالت سے نااہل قرار دیے گئے شخص کو پارٹی سربراہ بننے کی اجازت ہے جبکہ اس کے بعد دوسری سب سے اہم ترمیم کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت امیدوار کے لیے بیان حلفی ہے _
پاکستان میں سوشل میڈیا پر سرگرم نوجوان مسلمانوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور بہت سے لوگ حکومت پر قادیانیوں کو خوش کرنے کا بھی الزام لگا رہے ہیں، اس آگ کو راولپنڈی کے شیطان کے نام سے مشہور شیخ رشید نے پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کے ذریعے ہوا دینے کی کوشش کی _ دوسری جانب اصل حقیقت کیا ہے اس کے لیے کوئی مسلمان اور خاص طور پر سوشل میڈیا کا جہادی نئے قانون کے اٹھاسی صفحات پڑھنے کا تردد نہیں کرتا _ پاکستان 24 کے پاس دستیاب نئے قانون کی دستاویز کے مطابق امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ فارم کے بیان حلفی میں ترمیم نہیں کی گئی، اور امیدوار کے لیے ختم نبوت پر ایمان کا بیان حلفی دینا ضروری ہے، پاکستان 24 ڈاٹ ٹی وی قانون کے صفحہ نمبر اناسی پر موجود یہ فارم اپنے قارئین کے لیے پیش کر رہا ہے، باقی اس کا ترجمہ کوئی بھی سوشل میڈیائی جہادی اپنی مرضی کے مطابق کر سکتا ہے_
الیکشن کمیشن ترمیمی بل 2017 کے صفحہ نمبر 79 میں امیدوار کے اقرار نامہ (Declaration) میں شق نمبر 3 میں ختمِ نبوت کے حوالے سے شرط واضح الفاظ میں درج ہے :
I believe in the absolute and unqualified finality of the Prophet-hood of
Muhammad (Peace Be Upon Him),the last of the Prophets and that I am not
the follower of anyone who claims to be a prophet in any sense of the word
or of any description whatsoever after Prophet Muhammad (Peace Be Upon
Him), and that I do not recognize such a claimant to be prophet or a religious
reformer, nor do I belong to the Qadiani group or the Lahori group or call
myself an Ahmadi.
[Note: This paragraph is for Muslim candidates only and is not applicable to
non-Muslim candidates.]
"میں حضرت محمد کی حتمی کامیلت پر ایمان رکھتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد اللہ تعالیٰ کے تمام انبیاؑء میں سے آخری نبی ہیں، میں اقرار کرتا ہوں کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، میں کسی بھی ایسے شخص کا پیروکار نہیں ہوں، نہ ہی میں قادیانی یا لاہوری گروپ سے تعلق رکھتا ہوں، نہ ہی خود کو احمدی کہلاتا ہوں۔
(نوٹ: یہ پیراگراف صرف مسلمان امیدواروں کیلئے ہے،غیر مسلم امیدواروں پر لاگو نہیں)” _