متفرق خبریں

خدا کا ری ٹویٹ پر جواب

اکتوبر 4, 2017 < 1 min

خدا کا ری ٹویٹ پر جواب

Reading Time: < 1 minute

سوشل میڈیا کو پاکستان جیسے ملک میں تو فرشتے اپنے پروپیگنڈے کیلئے استعمال کرتے ہیں مگر اس کے سحر میں امریکا کے خدا بھی جکڑے گئے ہیں ۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر مختلف مذاہب اور ان کے رہنماؤں کے اکاؤنٹ موجود ہیں مگر ٹوئٹر پر امریکیوں کے خدا نے بھی اکاؤنٹ بنا رکھا ہے اور کبھی کبھار خود پر تہمتیں لگانے والوں کو ری ٹویٹ کر کے دلچسپ جواب بھی دیتا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ہر وقت ٹوئٹر پر سرگرم رہتے ہیں ان کی ایک ٹوئٹ کو خدا کے اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کر کے جواب دیا گیا ہے ۔

ٹرمپ نے لکھا تھا کہ مجھے اپنے عظیم ملک پر فخر ہے، خدا امریکا کے ساتھ ہے ۔ اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کر کے خدا کے اکاؤنٹ سے جواب لکھا گیا ہے کہ ‘نہیں’ ۔

واضح رہے کہ خدا کے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بتیس لاکھ فالوورز ہیں ۔ خدا کے اکاؤنٹ کی اس ریٹوئٹ کو پندرہ ہزار سات سو افراد نے آگے پھیلایا ہے جبکہ چھتیس ہزار افراد نے پسند کیا ہے، ہزاروں لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں ۔ ایک نے لکھا ہے کہ کیا اب ٹرمپ خدا کو بھی بلاک کرے گا؟ ایک نے مشورہ دیا کہ خدا، خدارا محتاط رہیے ٹرمپ اختلاف برداشت نہیں کرتا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے