فوج کی بلی تھیلے سے باہر
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کے ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس کے ذریعے کئی معمے حل کر دیے جبکہ کئی افواہوں کو مزید ہوا دینے کے بھی باعث بنے ہیں،
میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں رینجرز کی تعیناتی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث احتساب عدالت میں رینجر تعینات کیا گیا۔۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اسپشل کارڈ کے بغیر فوجی آرمی چیف کو بھی جانے نہیں دے گا، ضروری نہیں ہر حکم تحریری ہو، رینجر کے جوان کو سراہا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے لیے پولیس کا خط رینجرز کو موصول ہوا تھا، جے آئی ٹی کے بعد ایک اور معاملہ چل رہا ہے جو فوج کے علم میں ہے، اداروں میں تصادم کی کوئی صورت نہیں، مقامی سطح پر غلط فہمی پیدا ہوئی، فوج پارٹی نہیں، عدالتی احکامات کی تعمیل کی_
انہوں نے سوشل میڈیا پر سرگرم لوگوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ لوگ تھک جائیں گے ہماری کامیابیاں جواب دیں گی، سیاست میں حصہ لینا ہر پاکستانی کا حق ہے، کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ جاری نہیں کیا کیونکہ خاموشی کی بھی زبان ہوتی ہے_ کلبھو شن کی رحم کی اپیل پر جلد خوشخبری دینگے، اپیل آرمی چیف کے پاس آچکی ہے _
ترجمان نے کہا کہ ملک کے اداروں کے درمیان کوئی تصادم نہیں ہے، معیشت کی حالت نہ تو بہت اچھی اور نہ بری ہے، مارشل لاء کی باتیں بے بنیاد ہیں، عوام فوج سے پیار کرتے ہیں _