تین دن حبس بے جا میں رکھنے کے بعد ساجد نواز پر درج مقدمہ خارج
لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں واقع مقامی عدالت نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے والے بزرگ شہری ساجد کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے بزرگ شہری کو رہا کر دیا ہے۔
منگل کی صبح تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے ملزم ساجد نواز کو عدالت میں پیش کیا تھا۔
ساجد نواز کے بیٹے نے گزشتہ روز عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ اُن کے والد کو پولیس ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے کے باوجود پیش نہیں کر رہی۔

