متفرق خبریں

یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

اگست 17, 2025

یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی سنیچر کی رات گرفتاری کے بعد اُن پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے مقدمہ درج کیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم بیرون ملک فرار کی کوشش میں پکڑا گیا۔

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ملزم پر غیرقانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈکی بھائی نے یوٹیوب اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ون ایکس بیٹ اور بائنومو جیسی ایپس کو فروغ دیا۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق عوام کو جوا بازی اور غیرقانونی سرمایہ کاری میں ملوث کرانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم سے آئی فون 16 پرو میکس برآمد کیا گیا اور مشکوک واٹس ایپ نمبرز اور ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے۔

ملزم سے تفتیش کرنے والی ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض، سب انسپکٹر یاسر رمضان اور ہیڈ کانسٹیبل طاہر شامل ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈکی بھائی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتا رہا۔

مزید دعویٰ کیا ہے کہ غیرقانونی ادائیگیوں اور بائنومو پروموشن کے ثبوت برآمد کیے گئے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق یوٹیوبر کے اثاثوں کی چھان بین کی جارہی ہے۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ یوٹیوبر سے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے