متفرق خبریں

نفرت انگیز گفتگو، رضوان رضی کے نام سے معروف یوٹیوبر کو پی ٹی وی نے آف ایئر کر دیا

ستمبر 2, 2025

نفرت انگیز گفتگو، رضوان رضی کے نام سے معروف یوٹیوبر کو پی ٹی وی نے آف ایئر کر دیا

پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ (پی ٹی وی) نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے تجزیہ کار رضوان الرحمان (عرف رضی دادا) کو معطل کرتے ہوئے تا حکم ثانی آف ایئر کر دیا ہے۔

پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ تجزیہ کار نے اپنے وی لاگ میں ایک نسلی گروہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں جس کے باعث عوام کو شدید دکھ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

خط میں کہا گیا کہ یہ رویہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے منافی ہے، لہٰذا انہیں معطل کیا جارہا ہے اور آئندہ احکامات تک پی ٹی وی کی سکرین پر ان کی آنے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ فیصلہ ڈپٹی کنٹرولر ایڈمنسٹریشن اینڈ پرسنل محمد ابراہیم کی جانب سے جاری کیا گیا۔

رضوان رضی کے نام سے معروف لاہور کے یہ تجزیہ کار یوٹیوب اور ایکس پر پشتونوں اور بلوچوں کے بارے میں مسلسل متعصب انداز میں گفتگو کرتے رہتے ہیں.

واضح رہے کہ ضوان الرحمان نے یوٹیوب پر اپنے ایک ولاگ میں ملک میں ڈیموں کی تعمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سندھ اور وہاں بسنے والے کے بارے میں ناشائستہ انداز اختیار کرتے ہوئے نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے، وہ پی ٹی وی کے پروگرام سیاست ٹونائٹ میں بطور تجزیہ کار شریک ہوتے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے