ایبٹ آباد میں ڈمپر نے سکول جاتے بچے کُچل دیے، تین اموات
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق ایف بی آر آفس کے قریب لیڈی گارڈن کے سامنے ڈمپر نے سکول کے بچوں کو کچل ڈالا ہے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا۔
ایبٹ آباد ریسکیو سروس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین بچے جان کی بازی ہارگئے جبکہ 5 شدید زخمی ہیں۔
مرنے والوں میں 10 سالہ ریحان ولدطیفل، 14سالہ منال ولد ایاز اور 13 سالہ سواد شامل ہیں۔
ریسکیو سروس نے بتایا کہ زخمیوں میں 5 سالہ عروہ، 13 سالہ سویرا, 15 سالہ یشفا اور 11 سالہ احتشام شامل ہیں۔
تمام بچوں کا تعلق شہر کے مضافات میں واقع بانڈہ پھگواڑیاں سے ہے۔
ریسکیو ٹیم نے بچوں کے جسد خاکی اور زخمی ہونے والے بچوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔

