دہشت گردی ختم نہ ہونے کی ذمہ دار خیبر پختونخوا حکومت ہے: فوجی ترجمان
پاکستان کی فوج کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر بڑھتے حملوں کی ذمہ دار خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی ناکام گورننس ہے۔
جمعے کو پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’خیبرپختونخوا میں 14 ہزار 500 سے زائد آپریشنز کیے گئے۔ رواں سال مارے جانے والے خارجیوں کی تعداد گذشتہ 10 سال سے زیادہ ہے۔‘
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ وہ کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے دہشت گردی موجود ہے۔ دہشت گردی میں اضافے کی وجوہات میں نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل درآمد نہ ہونا ہے۔
’سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سپیس دی گئی۔ دہشت گردی کے معاملے پر سیاست کی گئی اور قوم کو اُلجھایا گیا۔‘

