صدر ٹرمپ کی ممدانی سے خوشگوار ملاقات، رپورٹرز کے کڑے سوال
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آبائی شہر نیویارک کے میئر زہران ممدانی سے ملاقات کی اور دونوں کو میڈیا کے کڑے سوالوں کا سامنا کرنا پڑا.
میئر کی انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ نے بار بار دھمکی دی تھی کہ اگر ممدانی جیت گئے تو وہ اس شہر کے لیے وفاقی فنڈنگ روک دیں گے۔
زہران ممدانی انتخاب جیتنے کے بعد سٹیج پر آئے تو انھوں نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا ’میرے پاس آپ کے لیے صرف تین الفاظ ہیں۔۔۔ (ٹی وی کی) آواز بڑھا لیجیے۔‘
اب دونوں کی ملاقات کے بعد دنیا بھر کی ٹی وی سکرینوں پر مختلف مناظر دیکھے گئے۔
ٹرمپ نے نیو یارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کو سال کا سب سے بڑا سیاسی ٹاکرا سمجھا جا رہا تھا مگر یہ توقعات سے برعکس رہی۔
ایک رپورٹر نے صدر سے پوچھا کہ کیا وہ نئے میئر ممدانی کی انتظامیہ کے تحت نیویارک شہر میں رہنے میں آسانی محسوس کریں گے؟
صدر ٹرمپ کا جواب تھا: ہاں، میں کروں گا، میں واقعی کروں گا۔ خاص طور پر اس ملاقات کے بعد، بالکل۔ ہم اُن چیزوں پر اس سے زیادہ متفق ہوئے ہیں جتنا کہ میں نے سوچ رکھا تھا۔ میرا خیال ہے، میں چاہتا ہوں کہ یہ بہترین کام کریں اور اِن کو زبردست کام کرنے میں مدد کریں گے۔
نیو یارک کے میئر زہران ممدانی کا جواب: میں نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے نسل کشی اور ہماری حکومت کی مالی معاونت کے بارے میں بات کی اور میں نے اس تشویش کے بارے میں بات کی ہے کہ نیویارک کے باشندوں کے ٹیکس کی رقم نیویارک کے لوگوں کے فائدے میں استعمال ہونی چاہیے، جیسا کہ ہم اب بھی دیکھ رہے ہیں کہ مسلسل نویں سال سکول جانے والے نیو یارک کے لاکھ بچوں کے پاس گھر نہیں۔ (ہوم لیس ہیں)

