سفیر کا پاکستانی سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کا مشاہدہ قانون کے مطابق تھا: ناروے
ناروے نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی پاکستانی سپریم کورٹ میں زیرِسماعت کیس میں اپنے سفیر کی عدالتی موجودگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کے مطابق تھا۔
ناروے کی وزارت خارجہ کی ایک سینیئر افسر نے اس حوالے سے مقامی اخبار کے رابطہ کرنے پر جواب دیا ہے۔
نارویجین میڈیا آؤٹ لیٹ ڈاگ بلیڈٹ نے ناروے کی وزارت خارجہ کی ایک سینئر مشیر سیسیلی روانگ کے حوالے سے لکھا کہ میزبان ریاست میں کھلی عدالت میں سماعت کے دوران اس طرح کی موجودگی اور مشاہدہ سفارتی امور کے مطابق اور بین الاقوامی قانون کے اندر رہتے ہوئے ہے۔

