سڈنی فائرنگ میں ملوث ساجد انڈین جبکہ نوید آسٹریلوی شہری: حکام کی تصدیق
اخبار بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی بیچ پر فائرنگ کر کے 15 افراد کو قتل کرنے والے باپ بیٹے نے ’فوجی طرز کی ٹریننگ‘ حاصل کرنے کے لیے فلپائن کا سفر کیا تھا۔
آسٹریلوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ باپ بیٹے نے پچھلے مہینے منیلا کا دورہ کیا تھا۔
آسٹریلوی نشریاتی ادارے اے بی سی کے مطابق یہ انکشاف اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ 24 سالہ نوید اکرم کے داعش کے ارکان کے ساتھ روابط تھے۔
فلپائن میں حکام کا کہنا ہے کہ ساجد اکرم نے انڈین جبکہ نوید اکرم نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر یکم تا 28 نومبر مینلا کا دورہ کیا تھا اور اس ضمن میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

