پاکستان

ہزارہ قبیلے کا قتل عام جاری

اکتوبر 9, 2017 < 1 min

ہزارہ قبیلے کا قتل عام جاری

Reading Time: < 1 minute

ایک ایسے وقت جب کہ ملک میں سیاسی ہلچل ہے بلوچستان میں ہزارہ قبیلے کے افراد کا قتل عام جاری ہے ۔ کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ہزارہ قبیلے کے تین افراد سمیت پانچ افراد مارے گئے ہیں ۔

 پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ کاسی سٹریٹ کے محلہ اللہ ڈنہ میں پیش آیا۔ اہلکار نے بتایا کہ چھ افراد ایک گاڑی میں سبزی لینے کے لیے ہزار گنجی جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس علاقے میں گاڑی پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تین افراد کے علاوہ زخمی شخص کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے۔ مارے جانے والوں میں ایک راہ گیر بھی شامل ہے ۔

ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے۔ کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں برسوں سے اس قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے