متفرق خبریں

پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، ایک لیٹر پر کتنا ٹیکس دے رہے ہیں؟

جنوری 16, 2026

پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، ایک لیٹر پر کتنا ٹیکس دے رہے ہیں؟

پاکستان میں ٹیکس وصولی کے محکمے ایف بی آر کی جانب سے محصولات کے حصول کے اہداف میں ناکامی جاری ہے۔

محکمہ کم کیے گئے نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف کو 330 ارب تک حاصل کرنے میں ناکام رہا جبکہ اصل ہدف 545 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

حکومت نے جمعے سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کر دیا ہے اور اب مزید فی لیٹر چار روپے 65 پیسے پیٹرول خریدنے والے شہریوں سے وصول کیے جائیں گے۔

ٹیکس میں اس اضافے کے بعد اب پاکستانی شہری ایک لیٹر پیٹرول پر 84 روپے 27 پیسے لیوی کی مد میں ٹیکس دے رہے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی تیزی سے کم ہوتی ہوئی قیمتوں کا پاکستانی صارفین تک فائدہ نہیں پہنچ پایا اور پاکستان کی حکومت نے ہر 15 روز کے بعد قیمت تبدیل کرنے کے فارمولے پر اس بار عمل نہیں کیا۔

حکومت نے گزشتہ رات پاکستان میں تیل مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان میں پیٹرول کی خوردہ قیمت 254 روپے فی لیٹر کے لگ بھگ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے