پاکستان

انصاف کے دروازے بند، عوام کی عدالت میں جا رہے ہیں: پی ٹی آئی قیادت

جنوری 20, 2026

انصاف کے دروازے بند، عوام کی عدالت میں جا رہے ہیں: پی ٹی آئی قیادت

تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ انصاف کے دروازے بند، عوام کی عدالت میں جا رہے ہیں۔

پی ٹی آیی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ جیل رولز کے تحت پالیمینٹرین کو عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دے رہے، انصاف کے دروازے بند ہیں۔ انصاف سے لوگوں کو دور رکھا گیا ہے۔ اس طرح لوگ قانون کو اپنے ہاتھوں میں لیں گے۔

آٹھ ہزار سے زائد زیرِ التوا کیسز ہیں، سسٹم کو بچانے کی کوشش کی جائے، عدالت کے حکم پر ہماری ملاقات ہونی چاہیے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت نے ملاقات کرانے کا حکم دیا، توہین عدالت کی درخواستیں عدالت میں لگائی گئیں۔

جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا گیا کہ ملاقاتیں کرائی جائیں مگر تحریری فیصلے میں کوئی حکم نہیں تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کو اپنے فیصلوں کی توہین پسند ہے

27 ویں ترمیم نے سپریم کورٹ کے دروازے ہم پر بند کر دیے ہیں، ہم عوام کی عدالت میں جا رہے ہیں۔ عوام کو بتائیں گے کہ ہم آپ کی عدالت میں ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے