پاکستان

ایف بی آر کے اعلیٰ افسر کا ویزا سکینڈل، دو افراد گرفتار

جنوری 25, 2026

ایف بی آر کے اعلیٰ افسر کا ویزا سکینڈل، دو افراد گرفتار

پاکستان کے وفاقی محکمہ ریونیو (ایف بی آر) کے ایک اعلٰی افسر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں سے بھاری رقم وصول کر کے اُن کو سرکاری وزٹ پر بیرون ملک جانے کے ویزے لگاتے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں درج مقدمے کے مطابق پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کر کے فرانس کے ویزے لگوانے کا انکشاف اسلام آباد ایئرپورٹ سے دو افراد کی گرفتاری کے دوران ہوا۔

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق فرانس کے ویزے کے لیے دو افراد کو سرکاری وفد کا حصہ ظاہر کیا گیا۔

کامران اور عامر شہزاد نامی شہریوں کے لیے سرکاری ای میل بھی ایمبیسی کو گئی اور اُن کو عہدیدار ظاہر کر کے پیرس چیمبر آف کامرس کے دورے کے نام پر ویزے لگوا کر وہاں سے سپین بھجوایا جا رہا تھا۔

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کے اعلیٰ افسر عتیق الرحمان نے 53لاکھ وصول کیے۔

ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سیل نے ایف بی آر افسر سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج میں کامران اور عامر شہزاد کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا۔

ملزمان نے ایف بی آر کے افسر عتیق الرحمان کو رقوم بینک کے ذریعے منتقل کیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے