عالمی خبریں

’خواب دیکھتے رہیں‘ مگر امریکہ کے بغیر یورپ کا دفاع ناممکن ہے: نیٹو سربراہ

جنوری 27, 2026

’خواب دیکھتے رہیں‘ مگر امریکہ کے بغیر یورپ کا دفاع ناممکن ہے: نیٹو سربراہ

یورپی ممالک اور امریکہ کے فوجی اتحاد نیٹو کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی مدد کے بغیر یورپ اپنا دفاع نہیں کر سکتا۔

‏صدر ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضے کے بیانات سے شروع ہونے والے قضیے کے دوران یورپ سے ایسی آوازیں اُٹھ رہی ہیں کہ اپنے دفاع کے لیے خود کھڑا ہونا چاہیے۔

‏ان آوازوں پر نیٹو کے سربراہ مارک روتے نے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سے کہا کہ ”اگر یہاں کوئی یہ دوبارہ سوچ رہا ہے کہ یورپی یونین یا پورا یورپ اپنا دفاع امریکہ کی مدد کے بغیر کر سکتا ہے تو خواب دیکھتے رہیں، آپ اپنا دفاع نہیں کر سکتے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ’یورپی یونین میں شامل ممالک کو اپنے دفاعی اخراجات کو پانچ سے بڑھا کر 10 فیصد کرنا ہو گا اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر بھی اربوں خرچ کرنا ہوں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’آپ اپنی آزادی کے حتمی ضامن سے محروم ہو جائیں گے جو کہ امریکہ کی جوہری چھتری ہے۔ اگر یہ منظور ہے تو گُڈ لک۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے