برلن فلم فیسٹیول میں غزہ پر ’خاموشی‘، عالمی فلم انڈسٹری کی 80 شخصیات کی مذمت
برلن فلم فیسٹیول میں غزہ پر ’خاموشی‘، عالمی فلم انڈسٹری کی 80 شخصیات کی مذمت
بین الاقوامی فلم انڈسٹری کی 80 سے زائد شخصیات نے ایک کھلے خط میں برلن میں منعقدہ فلم فیسٹیول کی غزہ کے معاملے پر ’خاموشی‘ کی مذمت کی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق منگل کو مشہور اداکار ہاویئر باردم اور اداکارہ ٹلڈا سوئنٹن سمیت 80 شخصیات نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ پر برلن فلم فیسٹیول کی انتظامیہ ’کی ادارہ جاتی خاموشی سے انتہائی صدمے میں اور مایوس ہیں۔‘
فلم فیسٹیول کی جیوری کے صدر وِم وینڈرز نے گزشتہ ہفتے غزہ سے متعلق ایک سوال کا یہ کہہ کر جواب دیا تھا کہ ’ہم یقینا سیاست کے میدان میں داخل نہیں ہو سکتے۔‘
اس بیان کے بعد عالمی شہرت یافتہ مصنفہ اَرُون دھتی رائے برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے دستبردار ہو گئی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وم وینڈرز کا بیان حیران اور دکھی ہیں۔

