کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِحراست ملزم ہلاک، لواحقین کا احتجاج
لواحقین کے مطابق کراچی کے یوسف گوٹھ سے 29 دسمبر 2025 کو حراست میں لیے گئے حمدان محمد علی کو مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا حالانکہ وہ عدالتی ریمانڈ پر تھے اور مقدمہ سندھ ہائیکورٹ میں زیرِسماعت تھا۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ حمدان پہلے ہی سے ٹی ڈی کی تحویل میں تھے اس لیے مقابلہ مشکوک ہے۔
لواحقین نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو اور کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی کی میڈیا کو ذرائع سے جاری رپورٹس کے مطابق ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں مقابلے میں چار مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے جن میں حمدان بھی شامل تھا جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔

