متعدد امریکی جنگی طیارے گِر کر تباہ: کویتی وزارت دفاع کی تصدیق
کویت کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ پیر کی صبح ملک میں متعدد امریکی جنگی طیارے گِر کر تباہ ہوئے ہیں۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جہازوں کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انھیں طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کویتی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ اس کی جانب سے اپنے امریکی اتحادی سے طیارے گِرنے کی وجوہات کے حوالے سے تعاون کیا جا رہا ہے۔
اس کے مطابق طیارے گِرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
امریکی چینل سی این این کے مطابق گذشتہ روز کویت میں واقع علی السلیم ہوائی اڈے کے قریب ایف 15 جنگی طیارہ گِر کر تباہ ہوا تھا۔

