عالمی خبریں

سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملے، عمارت کو آگ سے نقصان

مارچ 3, 2026

سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملے، عمارت کو آگ سے نقصان

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے کو دو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں عمارت میں محدود پیمانے پر آگ لگی اور معمولی نقصان پہنچا۔

حملے کے وقت ریاض میں امریکی سفارت خانہ خالی تھا اور ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

قبل ازیں سعودی وزارت دفاع کے ترجمان  نے پیر کو پرنس سلطان ایئر بیس کے قریب پانچ ڈرونز کو فضا میں ہی روکنے اور انہیں تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ دمام کے قریب راس تنورہ ریفائنری کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے دو ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
 
ان کارروائیوں کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ انہوں نے بتایا کہ ڈرونز کا ملبہ گرنے کی وجہ سے ریفائنری کے اندر معمولی آگ لگ گئی تھی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے