صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی سازش میں گرفتار پاکستانی کا امریکی عدالت میں بیان
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی نژاد شہری نے امریکی ججوں کو بتایا کہ اس نے ایران کی پاسداران انقلاب کے ساتھ اس سازش میں اپنی مرضی سے کام نہیں کیا۔
محکمہ انصاف نے آصف مرچنٹ پر الزام لگایا کہ اس منصوبے کے لیے امریکہ میں لوگوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
اس منصوبے کے تحت صدر ٹرمپ اور دیگر امریکی سیاست دانوں کو نشانہ بنایا جانا تھا جو واشنگٹن کی طرف سے ایرانی فوج کے اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ ہوتا۔
ایران میں فوجی اور اقتصادی طاقت اور انٹیلیجنس نیٹ ورک کے امتزاج کے ساتھ پاسداران انقلاب کا مرکزی کردار ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی اور کرائے پر قتل کے کے الزامات کی سماعت کے دوران ملزم نے عدالت کو بتایا کہ "میں یہ اپنی مرضی سے نہیں کرنا چاہتا تھا،”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نے تہران میں اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے اس منصوبے میں حصہ لیا۔
استغاثہ نے ملزم آصف مرچنٹ کے دعوے کو مسترد کر دیا، جس میں 2024 سے شروع ہونے والے کیس میں جج کو منگل کو بھیجے گئے ایک خط کے مطابق "حقیقی جبر یا زبردستی کے لیے شواہد کی کمی” کا حوالہ دیا گیا۔

