متفرق خبریں

پاکستان افغانستان جنگ میں سرحد کے دونوں اطراف ایک لاکھ بے گھر، اقوام متحدہ کی رپورٹ

مارچ 6, 2026

پاکستان افغانستان جنگ میں سرحد کے دونوں اطراف ایک لاکھ بے گھر، اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کے باعث سرحد کے دونوں اطراف ایک لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ میں شدت آنے کے بعد سے اب تک 24 بچوں اور چھ خواتین سمیت 56 افغان شہری مارے جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 129 افراد زخمی ہوئے جن میں 41 بچے اور 31 خواتین شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق تازہ ترین لڑائی کے نتیجے میں افغانستان میں 66,000 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے