عالمی خبریں

سعودی دارالحکومت ریاض کے قریب میزائل گرنے سے دو ہلاک، 12 غیرملکی زخمی

مارچ 8, 2026

سعودی دارالحکومت ریاض کے قریب میزائل گرنے سے دو ہلاک، 12 غیرملکی زخمی

سعودی عرب کے شہری دفاع (ایس سی ڈی) نے تصدیق کی ہے کہ مملکت کے الخرج گورنریٹ میں ایک رہائشی علاقے پر پروجیکٹائل (میزائل) گرنے سے دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

اتوار کو ایس سی ڈی کے ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اُس کے شہر دفاع کے یونٹس نے صفائی اور مینٹیننس کی کمپنی کے رہائشی علاقے میں پروجیکٹائل گرنے کی اطلاع پر کارروائی کی۔

شہری دفاع کے مطابق علاقے میں عمارت کو نقصان پہنچا۔ جس علاقے کو نشانہ بنایا گیا وہ دارالحکومت ریاض کے جنوب میں واقع ہے۔
’ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق انڈیا اور بنگلہ دیش سے ہے جبکہ درجن بھر زخمی سبھی بنگلہ دیشی باشندے ہیں۔‘

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوششیں بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اور ایسے معاملات میں اپنائے گئے طریقہ کار کو نافذ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ایران کے پاسداران انقلاب نے اتوار کو کہا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کے الخرج سمیت بعض مقامات پر ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا تو وہ خطے میں تیل کی تنصیبات کو ہدف بنائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے