ایران کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی، مزید سخت کارروائی کریں گے: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی، مزید سخت کارروائی کریں گے۔
بدھ کو وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں نے امریکی صدر سے پوچھا کہ ایران کی جنگ کیسے ختم ہو گی، اس پر ان کا جواب تھا:
’مزید وہی کچھ، اور دیکھیں گے اس سب کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔‘
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ نہیں رہی، ان کی فضائیہ ختم ہو گئی ہے، ان کے پاس کوئی اینٹی ایئر کرافٹ نظام نہیں، کوئی ریڈار نہیں۔ ان کی قیادت ختم ہو گئی۔ اور ہم پہلے سے زیادہ برا کر سکتے ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران کو ’تقریباً تاریخ کے کسی بھی ملک سے زیادہ سختی سے نشانہ بنایا ہے۔
اس کے بعد انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ابھی اپنی کارروائی ختم نہیں کی۔

