’امریکہ کو کسی کی مدد نہیں چاہیے‘، صدر ٹرمپ کی نیٹو اتحادیوں پر تنقید
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو اتحاد کے ممالک کی اکثریت ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں حصہ لینا نہیں چاہتی۔
ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’چونکہ ہمیں اس قدر عسکری کامیابی ملی ہے، ہمیں نیٹو ممالک کی مدد کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کی خواہش ہے۔ ہمیں کبھی ان کی ضرورت نہیں تھی۔‘
صدر ٹرمپ نے اس پیغام میں جاپان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کا بھی ذکر کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ انھیں اتحادی ممالک کے اقدام سے ’حیرت نہیں ہوئی‘۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انھیں ’کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔‘

