متفرق خبریں

ایرانی فوج کی علی لاریجانی کے قتل پر ’فیصلہ کُن‘ جوابی کارروائی کی دھمکی

مارچ 18, 2026

ایرانی فوج کی علی لاریجانی کے قتل پر ’فیصلہ کُن‘ جوابی کارروائی کی دھمکی

ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاکت کے بعد ’فیصلہ کن‘ جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

حاتمی نے ایک بیان میں کہا کہ ’مناسب وقت اور جگہ پر امریکہ اور خونخوار صیہونی حکومت کو ایک فیصلہ کن اور نہایت سخت جواب دیا جائے گا۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ لاریجانی اور دیگر ’شہدا‘ کی موت کا بدلہ ہر قیمت پر لیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ وہ لاریجانی کی موت کے ’بدلے‘ میں مرکزی اسرائیل پر پہلے ہی میزائل داغ چکی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے