عالمی خبریں

’صبر لامحدود نہیں‘، ایران کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں: سعودی عرب

مارچ 19, 2026

’صبر لامحدود نہیں‘، ایران کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں: سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کے روز ایران کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے بڑھتے حملوں پر مملکت کا صبر ’لامحدود نہیں‘ ہے، اور فوجی کارروائی کا اشارہ بھی دیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اسلامی وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ’مملکت اور اس کے شراکت داروں کے پاس نمایاں صلاحیتیں موجود ہیں اور ہم نے صبر کا جو مظاہرہ کیا ہے وہ لامحدود نہیں ہے یہ ایک دن، دو دن یا ہفتے تک کا ہو سکتا ہے، میں اس کے بارے میں نہیں بتاؤں گا۔‘

تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک کے سخت ترین تبصرے میں شہزادہ فیصل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’سعودی عرب ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ہزار تئیس میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد تہران کے ساتھ بننے والا ’تھوڑا اعتماد‘ اب مکمل طور پر بکھر گیا ہے اور خبردار بھی کیا کہ مزید حملوں کی صورت میں تعلقات کو بچانے کے لیے ’کچھ نہیں بچے گا۔‘

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو اجلاس کے اختتام پر کر کہا تھا کہ ’ایران اپنے غلط فیصلوں پر نظرثانی کرے اور خلیجی ریاستوں پر حملے بند کرے۔‘

انہوں نے خبردار کیا تھا کہ’ ہمسایہ ملکوں پر تہران کے مسلسل حملے اسے کوئی فائدہ نہیں دیں گے، بلکہ اس کی تنہائی میں مزید اضافہ کریں گے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے