عالمی خبریں

قطر پر ایرانی حملے کے بعد صدر ٹرمپ دو قدم پیچھے ہٹ گئے، امریکی اخبار

مارچ 19, 2026

قطر پر ایرانی حملے کے بعد صدر ٹرمپ دو قدم پیچھے ہٹ گئے، امریکی اخبار

ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے امریکہ کے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’اس اسرائیلی حملے کے بارے میں امریکہ کو ’کچھ معلوم نہیں تھا‘، اور خبردار کیا کہ اگر ایران دوبارہ قطر پر حملہ کرتا ہے تو کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پیغام میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ’غصے میں‘ اسرائیل نے ایک ایسا حملہ کیا جس نے ’پورے علاقے کے ایک نسبتاً چھوٹے حصے‘ کو نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہا کہ ’ایران ’اس بات سے آگاہ نہیں تھا‘ اور قطر کے راس لفان میں ایل این جی گیس فیسلٹی پر اس کے جوابی حملے ’بلا جواز اور غیر منصفانہ‘ تھے۔‘

انھوں نے ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو انتہائی اہم اور قیمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کرے گا۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق قطر کے ایل این جی پیدا کرنے والی تنصیبات پر ایرانی حملے نے صدر ٹرمپ کو دو قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے