کہیں نہیں جانا، ایمریٹس کی وہ پرواز جس نے بغیر منزل کے 9000 کلومیٹر سفر کیا
ایمریٹس کی پرواز EK10 لندن سے سعودی عرب تک ساڑھے چار ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے پہنچی تھی اور اس کی منزل دبئی تھی۔
ابھی یہ پرواز سعودی فضائی حدود میں ہی تھی کہ دبئی پر ڈرون حملے کی خبر بریک ہوئی۔
فلائٹ ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ پیر کو یہ خبر سامنے آنے پر یہ ہوائی جہاز واپس لندن کے گیٹوِک ایئرپورٹ کی طرف مڑ گیا جہاں سے روانہ ہوا تھا۔
فلائٹ ڈیٹا بتاتا ہے کہ اس طرح اس پرواز نے 9,100 کلومیٹر یا 6,150 میل کا راؤنڈ ٹرپ مکمل کیا۔
مشرق وسطیٰ کی جنگ کی وجہ سے اس طرح کی درجنوں پروازوں میں ہزاروں مسافر ایسی صورتحال سے دوچار ہوئے۔
اب ایسی پروازوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے "کہیں نہیں جانا”۔
دبئی انٹرنیشنل جانے والی ایمریٹس کی تقریباً 30 پروازوں کو بھی ایرانی ڈرون حملوں کے بعد عارضی طور پر روکنے کے بعد واپس بھیج دیا گیا تھا۔
دبئی کو بین الاقوامی مسافروں کے لیے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ سمجھا جاتا ہے۔

