نیو یارک ایئرپورٹ کے رن وے پر طیارہ فائر ٹرک سے ٹکرانے سے دو ہلاک، 70 زخمی
امریکہ کے نیو یارک ایئرپورٹ پر ایئر کینیڈا کا طیارہ رن وے پر فائر ٹرک سے ٹکرانے سے دو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایئر کینیڈا کا ایک ایکسپریس علاقائی جیٹ طیارہ نیو یارک کے لاگوارڈیا ایئرپورٹ پر اترتے وقت رن پر کھڑی ایک فائر کی گاڑی سے ٹکرا گیا-
پروازوں کی ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار24 نے بتایا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔
سی آر جے -900 طیارہ جو مونٹریال سے آرہا تھا، تقریباً 24 میل فی گھنٹہ (39 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے گاڑی سے ٹکرایا- فلائٹ ریڈار24 نے آخری بار 11:37 بجے شام ET (0337 GMT) پر ڈیٹا ریکارڈ کیا تھا۔
روئٹرز کی جانب سے حادثے کے بعد لی گئی تصاویر میں ہوائی جہاز کو واضح نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔
این بی سی نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اس واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے، جن میں فائر ٹرک پر سوار پولیس افسران شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جہاز کے پائلٹ اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہوئے جبکہ ایک سارجنٹ اور ایک افسر کی پسلیاں ٹوٹ گئی اور وہ ہسپتال میں ہیں جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے-
حکام اور ایمرجنسی ایجنسیاں زخمیوں کے بارے میں فوری تبصرہ نہیں کریں۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے کہا ہے کہ ہوائی اڈہ متوقع طور پر پیر کو دوپہر 2 بجے (1800 GMT) تک بند رہے گا، اور لاگارڈیا کی ویب سائٹ پر دکھایا گیا کہ پہنچنے والے طیارے دیگر ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیے گئے یا اپنی آمد کے مقام پر واپس بھیجے گئے۔

