عالمی خبریں

’ظلم اور کھلا جرم‘، لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے میں تین صحافی ہلاک

مارچ 28, 2026

’ظلم اور کھلا جرم‘، لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے میں تین صحافی ہلاک

لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں تین مقامی صحافی ہلاک ہو گئے ہیں۔

لبنان کے ایک فوجی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے صحافیوں میں چینل المنار کے الشعیب اور المایادین کی فاطمہ فاتونی، اور ان کے کیمرامین، جو اُن کے بھائی بھی تھے، مارے گئے۔

نیوز چینلز المایادین اور المنار نے اپنے صحافیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ان دونوں نیوز چینلز کو عسکری تنظیم حزب اللہ کا حامی یا اُس کے قریب سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب لبنان کے صدر نے اسرائیل کی جانب سے صحافیوں پر حملے کو ’ظلم اور کھلا جرم‘ قرار دے دیا۔

ادھر اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران دو فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ڈی ایف نے ایکس پر کہا کہ جمعے کو راکٹ حملے کے دوران ایک افسر شدید زخمی ہوا اور چھ دیگر فوجی معمولی زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ ایک اور افسر اینٹی ٹینک میزائل فائرنگ میں شدید زخمی اور ایک دوسرے افسر کو معمولی چوٹیں آئیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے