’ہمارا کام تقریباً ختم‘، صدر ٹرمپ کا معاہدے کے بغیر بھی ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کا ملک اگلے ’دو سے تین ہفتوں میں‘ ایران سے ’نکل‘ جائے گا۔
صدارتی دفتر اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان ایک ہی ’مقصد‘ تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ نہیں کر سکے- ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق انھوں نے وہ حاصل کر لیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارا کام تقریباً ختم ہو گیا ہے۔ شاید دو ہفتوں کے اندر، یا اس سے دو چار دن زیادہ لگ جائیں کام ختم ہونے میں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم ان کی ہر ایک چیز تباہ کر دینا چاہتے ہیں – لیکن یہ ممکن ہے کہ ہم اس سے پہلے کوئی معاہدہ کر لیں۔‘
ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ، ’ضروری نہیں کہ ایران کوئی معاہدہ کرے۔‘
انھوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت ایران سے نکل جائے گا جب اسے یقین ہو جائے کہ ایرانی حکومت ’سالوں تک‘ جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتی۔
امریکی صدر نے کہا کہ ’ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں دیکھ سکتے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ایران سے امریکہ کے انخلا کا تہران کے ساتھ معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔

