عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کی ایران کو ’پتھر کے دور میں دھکیلنے‘ کی دھمکی

اپریل 2, 2026

صدر ٹرمپ کی ایران کو ’پتھر کے دور میں دھکیلنے‘ کی دھمکی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ’پتھر کے دور میں دھکیلنے‘ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران پر شدید حملے کریں گے-

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ ایران میں اپنے مختلف فوجی اہداف کے حصول کی ’تکمیل کے قریب‘ ہے اور ساتھ ہی انھوں نے عہد کیا کہ وہ جلد از جلد ’یہ کام مکمل‘ کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ جنگ کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ ’تیار‘ ہے-

خطاب میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے ’بہت قریب تھا۔ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو ترک نہیں کیا تھا اور تیزی سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر رہا تھا۔‘

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ انھیں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے پر فخر ہے۔

اسی کے ساتھ صدر ٹرمپ نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں طے پانے والے جوہری معاہدے کو ایک غلطی قرار دیا اور کہا کہ انھیں اسے ختم کرنے پر فخر ہے۔‘

اس کے بعد صدر ٹرمپ نے جون سنہ 2025 میں اپنے حکم پر کیے گئے حملے ’آپریشن مڈنائٹ ہیمر‘ کا ذکر کیا جو ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف تھا۔

انھوں نے کہا کہ ’دنیا نے اس جیسا آپریشن کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ہم نے دُنیا کے لیے خطرے کا باعث بننے والی ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے