عالمی خبریں

ایران میں امریکی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے بعد پائلٹ کی تلاش جاری

اپریل 3, 2026

ایران میں امریکی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے بعد پائلٹ کی تلاش جاری

ایران کی فضائی حدود میں ایک امریکی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کی اطلاعات ہیں-

جمع کو تہران نے طیارے کے پائلٹ کے متعلق اطلاع دینے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایک امریکی اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز، اور نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ ایران کی فضائی حدود میں ایک امریکی لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

اہلکار کے مطابق عملے کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب اخبار وال سٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ امریکہ عملے کے لیے ریسکیو آپریشن کر رہا ہے۔

جمعہ کی صبح ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ خبر رساں ایجنسی تسنیم نے دعویٰ کیا تھا ایران میں مبینہ طور پر ایک امریکی جیٹ مار گرایا گیا ہے اور پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے پاسدارانِ انقلاب کے ان دعوؤں کی تردید کی تھی کہ آبنائے ہرمز میں واقع جزیرہ قشم کے اوپر ایک لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو مار گرایا گیا ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ بیان حالیہ ایرانی رپورٹس کا حوالہ دیتا ہے۔ بی بی سی نے مزید تفصیلات کے لیے سینٹ کام سے رابطہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر، طیارے اور جاسوس ڈرون پائلٹ کی تلاش کر رہے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی سے وابستہ چینل کے نیوز ریڈر نے اطلاع دی ہے کہ جو بھی پائلٹ کو زندہ پکڑے گا اسے انعامات دیے جائیں گے۔

امریکی کی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن سے وابستہ چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی لڑاکا طیارے کا پائلٹ جنوب مغربی ایران کے اوپر طیارے سے ایجکٹ کر گیا ہے۔

اس جنگ کے دوران یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ امریکی طیاروں کو نقصان پہنچا ہو۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے