عالمی خبریں

اگر ایران نے فوری معاہدہ نہ کیا تو ’جہنم کے دروازے کھول دوں گا‘، صدر ٹرمپ

اپریل 4, 2026

اگر ایران نے فوری معاہدہ نہ کیا تو ’جہنم کے دروازے کھول دوں گا‘، صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ ایران کے پاس آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق معاہدہ کرنے کے لیے صرف 48 گھنٹے باقی ہیں، ورنہ ایران پر جہنم کے دروازے کھول دے گا.

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، ’یاد رکھیں جب میں نے ایران کو 10 دن دیے تھے کہ وہ معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کھول دے۔‘
صدر ٹرمپ اپنے 26 مارچ کو دیے گئے الٹی میٹم کا حوالہ دے رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا، ’وقت ختم ہو رہا ہے، 48 گھنٹوں کے بعد ان پر جہنم ٹوٹ پڑے گا‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے