پاکستان

لاہور میں 5 دن سے لاپتہ ڈاکٹر کی لاش اُن کی گاڑی سے مل گئی، مقدمہ درج

اپریل 5, 2026

لاہور میں 5 دن سے لاپتہ ڈاکٹر کی لاش اُن کی گاڑی سے مل گئی، مقدمہ درج

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پانچ روز سے لاپتہ ڈاکٹر کی لاش چلڈرن ہسپتال میں پارک کی گئی اُن کی سے گاڑی سے مل گئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تھے جہاں سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن سے منسوب بیان کے مطابق مقتول کی شناخت ڈاکٹر احمد لطیف کے نام سے ہوئی جو 5 روز قبل لاپتہ ہوئے تھے۔

متوفی ڈاکٹر کینال ویو پارک سوسائٹی کے رہائشی تھے جو چلڈرن ہسپتال میں ڈیوٹی کرتے تھے۔

ایس پی جہانداد اکرم کے مطابق نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا، اور نصیر آباد پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ موت کی وجوہات اور محرکات کا تعین مزید تحقیقات سے ہو گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے