عالمی خبریں

امریکہ سے مذاکرات کے لیے ایرانی صدر کی اسلام آباد آمد کی تصدیق

اپریل 8, 2026

امریکہ سے مذاکرات کے لیے ایرانی صدر کی اسلام آباد آمد کی تصدیق

ایران کے صدر نے اسلام آباد میں 10 اپریل کو ہونے والے تہران، واشنگٹن مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے مستقل معاہدے کے لیے ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ 15 نکات میں کئی پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا، ایران کے ساتھ پابندیوں اور ٹیرف میں نرمی پر بات چیت کر رہے ہیں۔

بدھ کی صبح عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد تیل و گیس کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رحجان نظر آیا۔

آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کا آغاز ہونے کی رپورٹس بھی آئیں تاہم ایران نے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے بعد اس اہم سمندری راستے کو بند کرنے کا اعلان کیا۔

ادھر یورپی رہنماؤں نے عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی ’کامیاب ثالثی کوششوں‘ پر اسلام آباد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے